سیکرٹری خزانہ خیبر پختونخوا امیر سلطان ترین نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کی بہتری کیلئے کام تیز کرنااور عوام کے مسائل کا حل کسی بھی سرکاری افسر کی اولین ترجیح ہونی چاہئے سرکاری ملازمین خود کو عوام کا خادم سمجھیں انہوں نے محکمے کے افسران پر زور دیا کہ وہ نہایت ایمانداری اور خلوص نیت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ٹریژری اینڈ اکاونٹ خیبرپختونخوا سید اکبر اور ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹ مردان ہدایت اللہ کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کامران خان کو ڈائریکٹر ٹریژری کا اضافی چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ایڈیشنل سیکرٹری فنانس فیض عالم،ڈپٹی سیکرٹری فنانس سلیم خان ،ڈی سی اے پشاور آفتاب احمد، ٹریژری آفیسر ڈاکٹر یعقوب احمد، اے ٹی او واحد اقبال،سیکشن آفیسر ذیشان خان ،ٹریژری اینڈ اکاؤنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد علی شاہ اور دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھےسیکرٹری خزانہ نے مزید کہا کہ دونوں افسران نے محکمانہ زمہ داریاں بہت محنت اور ایمانداری کےساتھ سرانجام دیں پروفیشنل ازم ،دیانت اور قوت برداشت تینوں صفات ایک افسر کی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں اور ریٹائرڈ ہونےوالے افسران اس کی زندہ مثال ہیں اوران کی خدمات نئے آنے والے افسروں کے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی۔قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری کامران خان نے دونوں افسران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کسی بھی سرکاری آفیسر کی باعزت ریٹائرمنٹ بڑے اعزاز کی بات ہے ملازمت سے سبکدوش افسران کا شمار قابل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے انہوں نے محکمہ خزانہ میں اچھے انداز سے سروس کی اور ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ افسران سید اکبر اور ہدایت اللہ نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو انتہائی خوش نصیب تصور کرتے ہیں کہ محکمے نے جو ذمہ داریاں ان پر ڈالی تھیں وہ انہوں نے احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کی جونئیر افسران کو سینئر کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے انکی خدمات محکمے اور اس صوبے کےلئے ہر وقت حاضر ہیں آخر میں سیکرٹری خزانہ امیر سلطان ترین محکمہ میں بطور بہترین خدمات کے اعتراف میں ریٹائرڈ افسران اور دیگر شرکاء میں شیلڈ و تحائف تقسیم کئے
Related Articles
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے مابین ہائی پرفارمنس سینٹر مل کر چلانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے
30 جنوری 2024
امیدوار پی کے 43شہزاد گل اعوان کو تھریاٹی کی تمام برادریوں نے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے
31 جنوری 2024