قومی

الیکشن کمیشن نے قو می اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری کر دی

مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت، سنی اتحاد کونسل دوسرے نمبر پر اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر

اسلام آباد (نیوز رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے، مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت جبکہ سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے، اسی طرح پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 120  ہوگئی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82  ہوگئی ہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 71  جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 21، جے یو آئی کی 11 اور مسلم لیگ کی 5 نشستیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  استحکام پاکستان پارٹی کی 4، ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی بھی ایک ایک نشست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button