دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع، تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب صورتحال متوقع ہے، 27 سے 30 اپریل کے دوران سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ اور چارسدہ کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی اور بروقت ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ اداروں کو سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری مشینری وعملہ کی بر وقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے
ممکنہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں عوامی آگاہی کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کرنے، دریا سے منسلک علاقوں کے مکینوں کو مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
عوام موسمی حالات سے باخبر رہیں، نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر محتاط رہیں۔