ہزارہ
سی ڈی اے کی زمین پر قبضہ کر نیوالوں کو یا نالے کا رخ تبدیل کرنیولوں کو قانون کا سامنا کر نا پڑے گا ،ڈائریکٹر انوائمنٹ
اسلا م آباد(خبرنگار) وفاقی ترقیاتی ادارے” سی ڈی اے” کے شعبہ انوائمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صافیوں سے رابطہ کرنے پر خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ اس معاملے پر پہلے ہی ایکشن کر چکے ہیں جبکہ کوئی بھی نالہ جو نقشہ میں موجود ہو اسے بغیر منظوری کے تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس حوالے سے نوٹس جاری کردئیے ہیں اور قانون کے مطابق جرمانہ بھی کردیا گیا ہے جبکہ جن افسران کا آپ ذکر کررہے ہیں انہوں نے اس حوالے سے رسید کاٹی ہوئی ہے تاہم اگر رسید سے زاہد پیسوں کا معاملہ ہے تو اس حوالے سے اگر کوئی ہمارے سے رابطہ کرے اور ہمیں تحریری درخواست دے جس میں بتائے کہ رسید سے زائد پیسے وصول کیے ہیں تو اس پر ہم سخت کارروائی کرینگے۔