قومی

شاہد خاقان عباسی ایل این جی ریفرنس میں بری

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا جس کے بعد احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنس واپس لینے کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ریفرنس واپس لینے سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی اس ریفرنس سے بری ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button