صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔
صدر مملکت نے رانا ثناء اللہ خان کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی ہے۔
رانا ثنا اللہ خان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ہیں، پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی حکومت میں رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ تھے۔