پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا موبائل سمز سے متعلق حالیہ فیصلہ فی الحال پی ٹی اے کی جانب سے زیر غور ہے، اس معاملے پر موبائل فون آپریٹرز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
جمعرات کو جاری بیان میں پی ٹی اے نے کہا کہ ہمارا مقصد ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ قانونی دفعات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے اقدام اٹھانا ہے تاکہ ٹیلی کام صارفین کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے۔ اس معاملے پر ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے مطلع کر دیا جائے گا