بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا آج بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ نیپرا اگر اس اضافے کی منظوری دیتی ہے تو صارفین پر 310ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔