مسلم لیگ (ن) کے پارٹی صدر کے انتخابات سے متعلق شیڈول سامنے آ گیا۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن ن لیگ کے اجلاس میں صدر ن لیگ کے انتخابات کے شیڈول کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں م زید کہا گیا کہ 27 مئی کو مرکزی دفتر مسلم لیگ (ن) سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکتے ہیں، 28 مئی کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکیں گے۔
اٹھائیس مئی کو دن ایک سے 2 بجے کے درمیان کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی، 28 مئی کو 4 بجے مرکزی کونسل صدر مسلم لیگ (ن) کا انتخاب عمل میں لائے گی۔
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر ن لیگ رانا ثناء اللّٰہ خان نے کی۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن ن لیگ اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ، کھیل داس کوہستانی شریک تھے