وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیکر نے سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل کے اعلان کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر بدھ کو اپنی ایک پوسٹ میں وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیکر نے 6 ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل سے متعلق نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ ملک کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔