قومی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک، کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک، کرغیزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغیزستان جائیں گے

 دونوں وزراء اتوار کی علی الصبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے
وزیراعظم آج پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے۔
٭ صورتحال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلباءکو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
نائب وزیرِ اعظم وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلباءکو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ پاکستانی طلباءکی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button