مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سینئر رہنما اختر مینگل کے ساتھ ملاقات ہوئی، اختر مینگل کے تحفظات متعلقہ لوگوں تک پہنچائیں گے، اختر مینگل کی آواز پارلیمنٹ میں موجود رہنی چاہئے۔ اختر مینگل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب اختر مینگل کی شخصیت کے قدر دان ہیں، ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہے۔ اختر مینگل نے بلوچستان کے مسئلے کو بہادری کیساتھ لڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختر مینگل نے ہماری درخواست رجسٹر کر لی ہے، امید ہے کہ اختر مینگل ہماری نظر ثانی کی درخواست منظور کریں گے۔
Related Articles
Check Also
Close