پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11.15 روپے کمی، لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 12.12 روپے کی کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا۔
دوسری جانب وزیراعظم نے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل ریلیف عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کو نصف ریلیف عوام کو دینے کا مشورہ دیا گیا تھا جس سے وزیراعظم نے اتفاق نہیں کیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے عوام مہنگائی کا شکار ہیں، عوام کو مکمل ریلیف ملنا چاہئے۔