عالمیقومی

ایس سی او کانفرنس –  مقامی اور غیر ملکی میڈیا کیلئے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح  

ایس سی او کانفرنس –  مقامی اور غیر ملکی میڈیا کیلئے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کی کوریج کرنے والے مقامی اور غیر ملکی میڈیا کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں قائم میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان، پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ 15 اور 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر سے مستفید ہوں گے۔ میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر کو ایس سی او کی مناسبت سے موضوعاتی تصاویر، بینرز اور آرائشی مواد سے مزین کیا گیا ہے جن میں دو روزہ ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن ممالک کے اہم قومی نشانات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ میڈیا سینٹر میں ایس سی او کے مختلف ارکان کے بارے بینرز کو اجاگر کرنے والی ایس ایم ڈیز بھی آویزاں ہیں جبکہ پاکستان کے دلکش مناظر اور ثقافتی ورثے کی نمائش کرنے والا ملٹی میڈیا بھی لگایا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات نے ایک ڈسپلے سنٹر بھی قائم کیا ہے جو کانفرنس کے شرکاءاور بین الاقوامی میڈیا کے لئے قابل ذکر ادبی شخصیات، ثقافتی ورثے، آثار قدیمہ کے مقامات، سیاحت کے مواقع اور دیگر اہم معلومات کے بارے میں لٹریچر فراہم کرتا ہے۔میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں کمپیوٹر لیب، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، ڈیجیٹل پرنٹر، ڈیجیٹل سٹوڈیو، پوڈ کاسٹ سٹوڈیو، میڈیا لائبریری، کانفرنس روم سمیت جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی طرف سے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کی جانب سے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں ڈیجیٹل لائبریری قائم کی گئی ہے۔ ایس سی او کانفرنس کے دوران میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں ایس سی او کانفرنس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کیلئے چوبیس گھنٹے سہولیات دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے بہترین انتظامات پر وزارت اطلاعات کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ دریں اثنا رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر کے مختلف سٹالز اور کیفے ٹیریا کا دورہ کیا اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کے قیام کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button