پنجاب۔ تعلیمی ادارے چھٹی
پنجاب میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام نجی و سرکاری سکول، کالج اور یونیورسٹیاں جمعہ 18 اکتوبر کو بند رہیں گی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبے میں دو روز کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے لہٰذا کسی کو احتجاج کی آڑ میں قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔