قومی

گوجرانوالہ میں یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ درج

گوجرانوالہ:

یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج، جاں بحق افراد پھالیہ اور نواحی علاقوں کے رہائشی تھے۔

تفصیلات کے مطابق یونان کشتی کے حادثے میں چھ پاکستانی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ چالیس پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ جاں بحق افراد پھالیہ اور نواحی علاقوں کے رہنے والے تھے۔

کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں گوجرانوالہ میں درج کر لیا گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق اُن کے پیاروں نے اِنسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے دیئے تھے۔

یونان کشتی حادثے کا یہ مقدمہ جاں بحق نوجوان محمد سفیان کے والد کی درخواست پر درج کیا گیا۔ مرحوم نوجوان کے والد کے مطابق میرے بیٹے کو فیصل آباد سے مصر پھر وہاں سے لیبیا پہنچایا گیا۔ سفیان کو لیبیا سے زبردستی کشتی میں سوار کرایا گیا جبکہ سیف ہاؤس میں اُس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا۔

حادثے میں جاں بحق چھ افراد میں احتشام انجم، ایاز، عبدالرحمان، فہد خالد اور انس اسلم بھی شامل ہیں جبکہ چار افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے 83 مسافروں میں سے 76 کا تعلق پاکستان سے تھا، جن میں سے 36 پاکستانیوں سمیت 39 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button