کھیلوں کی دنیا

زمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل پر چیتے نے حملہ کردیا

زمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل پر چیتے نے حملہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق آل راؤنڈر چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا. 51 سالہ سابق کرکٹر کے ساتھ ان کا پالتو کتا بھی تھا جو انہیں بچانے کی کوشش کے دوران معمولی زخمی ہوا ہے۔

گائے وہٹل کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کا زیادہ خون ضائع ہوا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔

سابق کرکٹر 1993ء سے 2003ء کے درمیان 46 ٹیسٹ اور 147 ون ڈے میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button