قومی
Trending

سو سالہ قدیم برگد کا درخت فارسٹ پارک منتقل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سو سالہ قدیم برگد کے درخت کو کٹنے سے بچا کر جلو فارسٹ پارک میں منتقل کر دیا گیا۔ پلانٹ فار پاکستان کے تحت اس درخت کی باقیات سے ایک ایکڑ کا جنگل جلو فارسٹ لاہور میں لگا دیا گیا ہے۔ ٹائون

شپ لاہور کے ایجوکیشنل کمپلیکس میں لگا یہ بوہڑ کا درخت تھا۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ درختوں کی حفاظت اور بحالی کو اپنی عادت بنائیں اور اپنے بچوں کو ان کی حفاظت کرنے کی تربیت دیں۔ درخت بھی سانس لیتے ہیں، بے شمار جانوروں کا مسکن اور ایکو سسٹم کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی خاص ہدایت ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں درختوں کو کاٹنے سے اجتناب کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button